اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر میں ۱۵ شعبان کے سلسلے میں منعقد پروگرام پر سلفیوں کے حملے میں شہید ہونے والے۴ افراد مخصوصا علامہ شیخ حسن شحاتہ کی مجلس ترحیم آج قم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ شہدائے مصر کی ارواح کو تسکین پہنچانے اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرنے کے عنوان سے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے آج۔ جمعرات ۲۷ جون۔ قم میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عام لوگوں کے علاوہ علماء حضرات اور مراجع کرام کی شرکت متوقع ہے۔زمان: ۲۷،۶ بروزجمعرات بعد از نماز مغربینمکان: قم المقدسہ،حرم مطھر حضرت معصومہ(س)، مسجد اعظمخطیب: آیت اللہ الحاج سید احمد خاتمی( اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن)اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی تمام علمائے کرام، مراجع عظام اور عوام الناس کو مجلس میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 جون 2013 - 19:30
News ID: 434282
مصر میں ۱۵ شعبان کے سلسلے میں منعقد پروگرام پر سلفیوں کے حملے میں شہید ہونے والے۴ افراد مخصوصا علامہ شیخ حسن شحاتہ کی مجلس ترحیم آج قم میں منعقد کی جا رہی ہے۔